ہاکی ایشیا کپ، پاکستان نے جاپان کو سات صفر سے دھول چٹا دی

Pakistan

Pakistan

ملائیشیا (جیوڈیسک) ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے جاپان کو سات صفر سے دھول چٹا دی۔ نویں ایشیا ہاکی کپ کا افتتاحی مقابلہ پاکستان اور جاپان سے ہوا، قومی کھلاڑی میدان میں آئے اور چھا گئے۔ گرین شرٹس نے جاپانی گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ حریف ٹیم کی ڈی میں قبضہ جمائے پاکستانی پلیئرز نے گول پر گول داغے۔

اس جارحانہ انداز نے انہیں پہلے ہاف میں چھ صفر کی برتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں بھی قومی کھلاڑیوں کے حملے جاری رہے۔ پرجوش ٹیم کی طرف سے ایک اور گول کر دیا گیا۔ کپتان محمد عمران کے علاوہ وقاص شریف اور محمد توثیق نے 2،2 گول اسکور کیے۔

ایک بار عبدالحسیم خان نے گیند کو کامیابی سے جال تک پہنچایا۔ پاکستان کا دوسرا پول میچ پچیس اگست کو میزبان ملائیشیا سے ہو گا۔ گرین شرٹس کو ورلڈ کپ کوالیفائی کرنے کے لیے یہ ٹورنامنٹ جیتنا ہے۔