ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی رنر اپ پاکستانی ٹیم آج وطن واپس لوٹے گی

Pakistani Hockey Team

Pakistani Hockey Team

لاہور (جیوڈیسک) بھارت کو اسی کی سرزمین پر ڈھیر کرنیوالی پاکستانی ہاکی ٹیم آج وطن لوٹ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرین شرٹس پہلے بھوبنیشور سے جالندھر پہنچیں گے جہاں سے ٹیم کو بس کے ذریعے واہگہ بارڈر تک لایا جائے گا۔

قومی ہاکی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں میزبان اور روایتی حریف بھارت کے خلاف چار تین سے فتح سمیٹ کر اس کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔