ہاکی کوچ حنیف خان اور طاہر زمان کا ایک ساتھ کام کرنے سے انکار

Hanif Khan - Tahir Zaman

Hanif Khan – Tahir Zaman

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ حنیف خان اور کنسلٹنٹ طاہر زمان نے ایک ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے، پی ایچ ایف نے ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔ ہاکی ورلڈ لیگ میں پاکستانی ٹیم کی شرمناک شکست کے بعد کنسلٹنٹ طاہر زمان اور کوچ حنیف خان کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، ذرائع کے مطابق ورلڈ لیگ میں طاہر زمان الگ گیم پلان بناتے تھے۔

کوچ حنیف خان کی حکمت عملی کچھ اور ہوتی تھی جس کی وجہ سے ٹیم کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن طاہر زمان کو کوچ اور حنیف خان کو ہیڈ کوچ بنانا چاہتی ہے۔ لیکن حنیف خان طاہر زمان کے ساتھ کام کرنے کو تیار نہیں۔ اس سارے معاملے کے حل کے لئے پی ایچ ایف نے 15 جولائی کو اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔