لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا مجاہد نے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پی ایچ ایف کے لئے فوری طور پر 50 کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کریں۔
رانا مجاہد نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم نواز شریف سے ہاکی کے فروغ کے لئے فوری طور پرپچاس کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکریٹری پی اچ ایف نے مزید کہا کہ ایگزیکٹو بورڈ نے مستقبل میں اینٹی ڈوپنگ کوڈ کو اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ الیکشن کے قوانین میں ردوبدل سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا۔