لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ نے استعفی دے دیا ہے جبکہ رانا مجاہد نے نئے سیکریٹری کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہے۔ ایشیا کپ کی شکست اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے لیئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ لاہور سے سہیل عمران کی رپورٹ کے مطابق یہ کھیلوں کی سب سے بڑی خبر ہے۔
موصوف نے یہ بتانیکی زحمت تونہ کی،ہاں، ایشین گیمز اور ایشین چیمپینزٹرافی میں فتح کاکریڈٹ ضرور لیا۔ ہاکی ٹیم ورلڈکپ سے باہر ہو گئی، مگر سابق سیکریٹری کھیل کی خدمت کادعوی کرتے رہے، موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے اولمپینز سے سیاست نہ کرنیکی درخواست کر ڈالی۔
نئے سیکریٹری رانا مجاہد نے کہا ہے کہ منجمنٹ کا فیصلہ چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر ہو گا۔ ضلعی، صوبائی اور پی ایچ ایف کے انتخابات 25 اکتوبر سے 25 سے ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر قاسم ضیا انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔