ہاکی کی بحالی کیلئے بھارت کیساتھ دوبارہ بات چیت شروع کر دی: اختر رسول
Posted on January 14, 2014 By Majid Khan کھیل
Akhtar Rasool
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول کا کہنا ہے کہ ہاکی سیریز کی بحالی کے لیئے بھارت کے ساتھ دوبارہ بات چیت شروع کر دی ہے۔
پریس کلب لاہور میں میٹ دی پریس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے قومی ٹیم بھارت اور پھر بھارت کو پاکستان آنے کی دعوت دی جائے۔
پی ایچ ایف کے صدر کا کہنا تھا کہ حکومت سے سالانہ بجٹ میں پنسٹھ کروڑ روپے مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔
انھوں نے تنقید کرنے والے سابق اولمپئنز کو دعوت دی کہ وہ ٹیم کی کوچنگ اور سلیکشن کے معاملات اپنے ہاتھوں میں لے کر قومی ہاکی کے لیئے اپنی خدمات دیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com