کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر کراچی میں مظاہرہ کیا گیا، جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی برطرفی اور قومی ٹیم میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا،۔ 4 بار کی عالمی چیمپئن پاکستان پہلی بار ورلڈ کپ سے باہر ہوئی تو شائقین سڑکوں پر نکل آئے، کراچی میں ایک مظاہرہ کیا گیا جس میں شریک خواتین نے ہاکی اسٹک کو چوڑیاں پہنا کر قومی کھلاڑیوں کو چوڑیاں پہنے کا مشورہ دیا۔
اعظم بستی میں ہونے والے مظاہرے میں شرکا نے وزیر اعظم سے ہاکی بچاو اور ہاکی فیڈریشن کو برطرف کرو کا مطالبہ بھی کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ہاکی میں آپریشن کلین اپ کی ضرورت ہے، پرانے کھلاڑیوں کو نکال کر نیا ٹیلنٹ لایا جائے اور فوری طور پر 5 سال سے موجود ہاکی فیڈریشن کو برطرف کیا جائے۔