کراچی (جیوڈیسک) پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ ہاکی لیگ کی تیاری کیلئے آج کراچی پہنچیں گے، تربیتی کیمپ میں ٹرینگ کا آغا ز کل سے ہو گا۔ ورلڈ ہاکی لیگ کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ کل سے ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم شروع ہو گا، کھلاڑی آج شام تک کوچ حنیف خان کو رپورٹ کریں گے۔
جونیئر ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو بھی کیمپ میں شامل کرلیا گیا ہے، جس کے بعد کھلاڑیوں کی تعداد 33ہوگئی ہے، کوچ حنیف خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ 20 یا 21 جون کو ٹیم کا اعلان کر دیا جائے گا، 29 جون سے شروع ہونے والی ورلڈ ہاکی لیگ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی، ورلڈ لیگ کی ٹاپ تھری ٹیمیں آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔