اسلام آباد (سٹی رپورٹر) انجمن طلبائِ اسلام کے زیر اہتمام اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ناظم ATI اسلام آباد شہیر سیالوی کی صدارت میں سیکڑوں طلباء و طالبات نے فلصطین کے حق میں مظاہرہ کیاجن میں اکثریت فلسطینی طلباء کی تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز ا’ٹھائے ہوئے تھے جن پر فلسطین کی آزادی کے نعرے درج تھے۔۔
شہیر سیالوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلہ فلسطین پر UNOاورOICکوئی مثبت کردار ادا نہیں کر رہی جو کہ شرم ناک بات ہے۔انہوں نے مزید کہاں کے ملالہ یوسف زئی جو کہ انسانی حقوق کے علم بردار ہونے کا دعوہ کرتی ہے۔ اسے فلسطینیوں پر ظلم ہوتا نظر کیوں نہیں آتا؟عالمی میڈیا فلصطینیوں پرہوتا ظلم نہیں دکھا رہا۔ پاکستانی حکومت کو چاہیے کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے زور دے اور UNOمیںاسرائیل کے خلاف قرار داد پیش کرے۔انہوں نے کہا وہ دن دور نہیںکہ جب پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کریں گے۔
انجمن طلباء اسلام کے سینئر رکن جہانزیب ستی نے کہا کہ اُمتِ مسلمہ کو فرقوں میں بانٹ کر آپس میں لڑوایا جا رہا ہے ، ہمیں اس پر قابو پانا ہوگا ۔انجمن طلباء اسلام جامع اُردو کے ناظم ملک عزیز الرحمان نے کہا کے اب مسلمان اس سے زیادہ برداشت نہیں کریں گے۔
آخر میں شہیر سیالون نے اعلان کیا کہ ATI 12 اگست کو عالمی اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد کرے گی۔ جس میں دنیا بھر کے مسلمان نوجوان رہنمائوں کو دعوت دی جائے گی۔