الخدمت کے زیر اہتمام 3 روزہ ’’ٹریننگ آف ٹرینر ‘‘ورکشاپ کا انعقاد ہو گیا

 Training of Trainers Workshop

Training of Trainers Workshop

راولپنڈی : الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے پروگرام’’ ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام‘‘ کے تحت 3 روزہ ’’ٹریننگ آف ٹرینر ‘‘ورکشاپ کا انعقاد ہو گیا۔ جس میں ملک بھر سے الخدمت کے شعبہ ناگہانی آفات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ورکشاپ کا آغاز معروف اسلامی اسکالر مولانا خلیل الرحمان چترالی کے درس قرآن سے ہوا جسمیں انہوں نے ’’خدمت خلق ‘‘ کے اسلامی تصور اور روشنی کو واضح کیا۔ الخدمت کے شعبہ ’’ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام ‘‘ کے منیجرعصمت اللہ قریشی نے بتایا کہ ٹرینر کی تربیت کا بنیادی مقصد اسے پیشہ وارانہ مہارتیں ، گر اور ضروری پیچیدگیوں کے بارے میں آگا ہ کرنا ہے تاکہ وہ اپنے علاقوں میں جا کر بغیر کسی جھجک اورپریشانی کے خدمت خلق کا کام بھی سرانجام دے سکے اور اسکے ساتھ ساتھ وہاں کے مقامی لوگوں کو بھی تربیت دے سکیں۔ اس موقع پر ہیلپ ایج انٹرنیشنل کے ٹرینر سید معیذ الدین کاکاخیل اور1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرراولپنڈی ڈاکٹر عبد الرحمان موجود تھے۔

ٹریننگ کے پہلے روز معیذ الدین کاکاخیل نے ٹریننگ اور ٹریننگ پراسس کے بارے میں بریف کیا ۔ عصمت اللہ قریشی نے شرکاء کو ناگہانی آفات اور اس سے بچاؤ کی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا۔پہلے دن کے آخر میں 1122 کے ڈاکٹر عبد الرحمان نے فرسٹ ایڈ کے بارے میں بنیادی معلومات فراہم کیں اورریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کی نزاکت کے بارے میں بھی بتایا ، عملی مشقیں بھی کرائی گئیں کہ ریڑکی ہڈی پر چوٹ لگنے والے مریض کو کیسے اٹھانا ہے اور کیسے اسکا خیال رکھنا ہے۔