ہول سیل قیمتوں میں کمی، پیاز 15، بھنڈی 10 روپے کلو سستی ہوگئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) بھارت سے پیاز کی درآمد کے بعد اس کی ہول سیل قیمت میں کمی ہوگئی کراچی کی ہول سیل مارکیٹ میں پیاز 15 روپے ، بھنڈی 10 روپے کلو اور کیلا 5 روپے درجن سستاہوگیا۔ صدر کراچی سبزی منڈی ایسوسی ایشن حاجی شاہ جہاں کے مطابق بھارت سے اب تک ڈیڑھ لاکھ ٹن پیاز درآمد کی جاچکی ہے۔

جس کے بعد چند دنوں کے دوران کراچی میں اس کی ہول سیل قیمت 15 روپے کم ہوکر 40 روپے کلو ہوگئی ہے۔ اندرون سندھ سے بھنڈی کی فصل آنا شروع ہوگئی ہے جس سے اس کی قیمت 10 روپے کمی کے بعد 45 روپے کلو ہوگئی ہے۔

حاجی شاہ جہاں نے مزید بتایا کہ ہول سیل سطح پر کیلے کی قیمت 5 روپے کمی کے بعد 30 روپے درجن ہوگئی ہے۔