ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کلکی کوچلن نے کہا ہے کہ وہ ہولی کا تہوار پاگلوں کی طرح کھیلتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹریو میں کہا کہ اگرچہ ملکی صورتحال اچھی نہیں اس کے باوجود ہولی خوشی کا تہوار ہے جسے منانا چاہیے۔اداکارہ نے کہاکہ انھوں نے ہولی تہوار منایا ہے اور پاگلوں کی طرح تین سال بعد ہولی کھیلی ہے انھیں بیحد مزا آیا۔
اداکارہ کی گزشتہ سال شوہر انوراگ کشیپ سے شادی کے دو سال بعد علیحدگی ہو گئی۔ اداکارہ کی نئی آنیوالی فلم سروینگ ٹائیز ہے جس میں ان کے مدمقابل ہیرو اداکار رنویر سنگھ ہیں۔ فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔