کراچی (جیوڈیسک) موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات کے بعد کل سے سندھ میں سرکاری اسکول کھل جائیں گے۔ حالیہ بارشوں کے باعث کئی اسکولوں میں تدریسی عمل شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے پندرہ اگست سے اسکول کھولنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
تاہم سندھ کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے باعث کئی اسکولوں میں پانی جمع ہے جس کے باعث وہاں تدریسی عمل شروع کرنے میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وہ کل سے اسکولوں کا دورہ کریں گے اور غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔