اسلام آباد : صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیرسیالوی نے الیکشن ریفامز بل میں ختم نبوت پر حلف کو اقرار میں بدلنے کے شق پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ حلف نامے میں ترمیم معمولی نہیں حکومت کی قادنیت نوازی ہے، حلف نامہ کو اقرار میں بدل کر قانون توہین رسالت کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے،جس کے تحت حلف نامے کی اہمیت ختم ہوجائے گی، ترمیم واپس نہیں لی گئی تو تمام مذہبی طبقہ اپوزیشن جماعتوں سے مل کر حکومت کیخلاف لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہوگا۔ نوازشریف اپنے حالات سے سبق حاصل نہیں کررہے ہیں،اللہ سے ڈریں، ابھی عدالتوں میں رل رہے ہیں رویہ نہ بدلا تو کل جیلوں میں سڑنا پڑے گا، قانون توہین رسالت کیخلاف کسی بھی قسم کی سازش قابل قبول نہیں ہے۔ شہیرسیالو ی نے کہاکہ نوازشریف اپنی ذات کیلئے ملک کو خطرات کی طرف دھکیل رہے ہیں ایک طرف ملک کو کرپشن کے ذریعے نقصان پہنچا یا جب پکڑے گئے ہیں تو اداروں کے کیخلاف غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کرکے ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نوازشریف کبھی قادیانیوں کو اپنے بھائی کہتے ہیں کبھی ان کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کرکے آئین کو پامال کررہے ہیں جس سے صاف واضح ہوتاہے کہ لند ن میں اپنے ضمیر کو بیچ کر وطن واپس آئے ہیں، انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز منظور ہونے والا بل جس میں حلف کو اقرار سے بدل اور اس میں ترمیم کی کوشش کی گئی جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اتنے حساس معاملے پر مذہبی طبقے کی سیاسی جماعتوں کی خاموشی افسوسناک ہے اور ماضی میں قانون توہین رسالت کیلئے اکابر علماء نے بے شمار قربانیاں دی ہیں آج جمعیت کے اتحادی ہونے کے باوجود بھی یہ بل منظور کیاگیا جو ایک سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملک پہلے سے ہی بحرانوں کو شکار ہے حلف میں ترمیم زیادہ خطرات کا باعث بنے گی، انہوں نے کہاکہ پارٹی کی قیادت کوئی بھی نااہل کرے یا اہل کرے قوم کو اس سے کوئی سروکار نہیں مگر یہ ملک اسلام کے نام پر بنی اس مملکت میں قانون توہین رسالت یا آئین کی اسلامی شقوں میں تبدیلی غیور قوم کیلئے ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہاکہ یہ ترمیم بظاہر معمولی ہے مگر اس سے میں سمجھتاہوں کہ اس حلف نامے کی اہمیت کو ختم کر دیا گیا۔