کراچی : ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی زمان ناریجو اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو کی ہدایت پر شاہ فیصل زون کے تحت نماز عید الفطر کے انتظامات مکمل ،عید گاہوں میں صفائی وستھرائی صفحوں کی لائننگ کے ساتھ مساجد وامام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے کہا ہے کہ تعطیلات عید الفطر کے دوران بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بلا تعطل انتظامات جاری رکھے جائیں گے متوقع برسات کے پیش نظر ضلع کورنگی کے حدود میں بلدیہ کورنگی کی جانب سے برساتی نالوں کی صفائی علاقائی سطح پر صحت مند ماحول کے حوالے سے صفائی وستھرائی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ دوران برسات عوام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل ہیں عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بلدیہ کورنگی عوام کو ہر ممکن بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے بلدیہ کورنگی کا ساتھ دیں۔