لاہور(جیوڈیسک)عام انتخابات کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے آٹھ سے تیرہ مئی تک چھٹیوں کا اطلاق صرف سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔ پیر کو سیکرٹری تعلیم کی جانب سے جاری کیے گے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کی سرکاری اور نجی درس گاہوں میں آٹھ سے تیرہ مئی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔
لیکن پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کی جانب سے احتجاج پر پنجاب حکومت نے نیا اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے مطابق چھٹیوں کا اطلاق اب صرف سرکاری تعلیمی اداروں پر ہو گا۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے اپنے شیڈول کے مطابق تعطیلات کر سکتے ہیں۔