ہالینڈ کیخلاف سیریز: اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا اعلان

Scotland Cricket Team

Scotland Cricket Team

ایڈنبرا (جیوڈیسک) ہالینڈ کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے اسکاٹ لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سیریز اسکاٹ لینڈ کے نئے کوچ گرانٹ بریڈبرن کا اولین امتحان بھی ہو گی۔ کائیل کوئٹزر کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔ سیریز کے میچز یکم، دو اور چار جولائی کو گلاسگو میں کھیلے جائیں گے۔