سائیکل ریس: ہالینڈ کے سائیکلسٹ کی چوتھے مرحلے میں سبقت

Cycle Race

Cycle Race

پیرس (جیوڈیسک) ہالینڈ کے سائیکلسٹ نے پیرس نائس سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سبقت حاصل کر لی۔ فرانس میں ہونے والی سائیکل ریس کے چوتھے مرحلے میں سائیکلسٹس نے جیت کے لیے خوب جوش دکھایا۔ ریس کا چوتھا مرحلہ 201 اعشاریہ 5 کلو میٹر پر مشتمل تھا۔

ہالینڈ کے Tom-Jelte Slagter نے مقررہ فاصلہ 5 گھنٹے صفر نو سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ برطانوی رائیڈر Geraint Thomas دوسرے ہالینڈ کے ہی سائیکلسٹ Wilco Kelderman تیسرے نمبر پر رہے۔ ریس میں مجموعی برتری پر برطانیہ کے Geraint Thomas نے قبضہ جما لیا۔