ترکی (جیوڈیسک) وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی اور سفارتی استثنائیت کے حامل وزراء کے خلاف ہالینڈ کا طرز عمل ناقابل قبول ہے اور اس کے خلاف جوابی کاروائی کی جائے گی۔
وزیر اعظم یلدرم نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہم خاندانی منصوبہ بندی ا ور سماجی امور کی وزیر فاطمہ بتول سایان کھایا کو روٹرڈیم میں ترکی کے قونصل خانے میں داخل ہونے کی اجازت نہ دئیے جانے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہیں اور ہمارے ہالینڈ کے مخاطبین کو اس کا سخت ترین شکل میں جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یورپی دوست کہ جو ہمیشہ جمہوریت، آزادی اظہار اور انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں اس دفعہ بھی امتحان میں ناکام رہے ہیں۔
وزیر اعظم بن علی یلدرم نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں بھی شرکت کی اور اپنے بیان میں کہا ہےکہ ہالینڈ کا طرز عمل سفارتی آداب اور نزاکت کے خلاف ہے۔
انہوں نے ترکی کے شہریوں سے کسی قسم کی تحریک کی لپیٹ میں نہ آنے کی اپیل کی اور ہالینڈ میں مقیم ترک شہریوں سے بھی پُر امن رہنے کی ، عقل سلیم سے کام لینے اور کسی قسم کی تحریک کی لپیٹ میں نہ آنے کی اپیل کی۔
انہوں کہا ہےکہ ہالینڈ کی حکومت کے لئے بہترین جواب 16 اپریل کے ریفرینڈم کے نتائج سے واضح ہو گا۔