ہولی پر عام تعطیل پر پاکستان ہیر یجن پنچایت کا وزیر اعلیٰ سندھ سے اظہار تشکر

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہیریجن پنچائیت کا اجلاس سابقہ ٹائون کونسلر و جنرل سیکریٹری پریم چند کی صدارت میں راما پیر مند کمیونٹی ہال موریہ خان گوٹھ چھوٹا گیٹ شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ہولی کے مقدس تہوار پر سندھ حکومت کی جانب سے عام تعطیل پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سندھ میں ہندو برادری خصوصاً اقلیت کے لئے بھائی چارگی کی پالیسی کو سراہتے ہوئے شاہ فیصل کالونی میں ہولی کے تہوار پر مندروں پر حفاظتی انتظامات کے حوالے سے مثالی انتظامات پر پاکستان رینجرز سندھ ،سندھ پولیس ،ایس ایچ او شاہ فیصل ،الفلا ح ،اور شاہراہ فیصل کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر اجلاس میں شریک ہندو برادری کے عمائدین نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عزم کرتے ہوئے عہد کیا کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری عظیم پاکستان کی جدو جہد میں شانہ بشانہ جدو جہد کرتی رہے گی۔