ہالی وڈ ایکشن فلم Sabotage کا رنگا رنگ پرئمیر

Sabotage

Sabotage

لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکا میں ہالی وڈ ایکشن فلم Sabotage کا رنگا رنگ پرئمیر ہوا، ریڈ کارپٹ پر فلمی ستاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔ شائقین آرنلڈ کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے امڈ آئے۔ رنگا رنگ تقریب میں Sabotage کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔فلم کے ایکشن ہیرو آرنلڈ شائقین کی توجہ کا مرکز بنے رہے جو فلم کی نمائش کے حوالے سے خاصے پرجوش دکھائی دئیے۔

فلم کی کہانی DAE نام کی ایک سیکورٹی فورس کے گرد گھومتی ہے جسے منشیات کے سمگلروں سے نمٹنے کا ٹاسک دیا جاتا ہے۔فلم اٹھائیس مارچ کو سینما سکرین کی زینت بنے گی۔