نیویارک (جیوڈیسک) انتقام پر مبنی ہالی وڈ کی سنسنی خیز فلم ’’ جان وک ‘‘ کی تیاری مکمل ہو گئی۔ ایکشن فلم چوبیس اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ڈیوڈ لیچ اور چاڈ سٹیہلسکی کی مشترکہ ہدایتکاری سے بننے والی ایکشن فلم کی کہانی ایک شارپ شوٹر کی ہے جو اپنے پیشے سے علیحدگی اختیار کرتا ہے تو اس کے مخالفین جرائم اسے مارنے کی ٹھان لیتے ہیں۔ مار دھاڑ سے بھرپور فلم ’’جان وِک‘‘ آئندہ جمعے امریکی سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔