نیو یارک (جیوڈیسک) فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی آٹھویں فلم ” دی فیٹ آف دی فیورس” پہلے ہی ہفتے امریکی باکس آفس پر چھا گئی۔ فلم رواں ہفتے دس کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی۔
فلم میں ون ڈیزل کے علاوہ ڈیوائن جانسن، میشال روڈ رگیز اور جیسن سٹیتھم نے مرکزی کردار نبھائیں ہیں۔
ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم کی کہانی ایسے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو جرائم سے پاک زندگی گزارنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ایک پراسرار خاتون کی وجہ سے انہیں ایسے ٹرائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو انہوں نے اس سے قبل کبھی نہیں کیا ہوتا ہے۔