ہالی ووڈ ایکشن فلم بیئرلی لیتھل کا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Barely Lethal

Barely Lethal

لاس اینجلس (جیوڈیسک) سولہ سالہ کرائے کی قاتل لڑکی ایک عام سی لڑکی کی طرح زندگی گزارنا چاہتی ہے، یہ ہے کہانی ہالی ووڈ ایکشن فلم بیئرلی لیتھل Barely Lethal کی، جس کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہیلی سٹائین فیلڈ Hailee Steinfeld نے میگن والش کا کردار ادا کیا ہے جو ایک یتیم لڑکی ہے اسے بچپن سے ہی قاتل بنانے کے لئے تربیت دی جاتی ہے۔ وہ اپنی موت کا ڈرامہ رچا کر بھاگتی ہے اور ایک ہائی سکول میں داخلہ لیتی ہے تاکہ عام لڑکی کی طرح زندگی گزارے۔

لیکن اسے علم ہوتا ہے کہ عام لڑکی بننا بھی آسان کام نہیں ، اداکار سیموئیل ایل جیکسن اور جیسیکا البا نے اہم کردار ادا کئے ہیں ، فلم اگلے ماہ نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔