ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکار وین ڈیم ایکشن کے بعد اب پہلی بار کامیڈی کردار میں نظر آئینگے، اس سلسلے میں طنز و مذاح سے بھرپور نئی فلم ویلکم ٹو دی جنگلکا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
روب میلٹزر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک دوسرے کو نیچا دکھاتے ایسے آفس ورکرزکے گرد گھومتی ہے جن کا جہاز دوران سفر خرابی کا شکار ہو جاتا ہے اورتمام افراد ایک ویران جزیرے پر پہنچ جاتے ہیں۔
رابرٹ بیون اور مارک فیلڈس ٹین کی مشترکہ طور پر پروڈس کردہ اس فلم میں مرکزی کردار نامور ایکشن ہیرو وین ڈیم نے نبھایا ہے ان کے علاوہ دیگر کاسٹ میں ایڈم بروڈی، روب ہوئیبیل، کرسٹین، میگن بون اور ڈینس ہیس برڈ شامل ہیں۔
اپنے آپ کو سب سے زیادہ عقلمند ثابت کرنے کی کوشش میں بے وقوفانہ حرکات کرتے افراد پر مبنی اس کامیڈ ی فلم کو آئندہ برس7فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔