ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ پر فلم میل فیشنٹ کے پریمیئر کے موقع پر حملہ

Brad Pitt

Brad Pitt

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے نامور اداکار بریڈ پٹ پر فلم ”میل فیشنٹ“ کے پریمیئر کے موقع پر ایک شخص نے حملہ کر دیا تاہم اداکار حملے میں محفوظ رہے۔

ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ فلم میل فیشنٹ کے پریمیئر کے حوالے سے لاس ایجلس میں منعقد ریڈ کارپٹ کی تقریب میں شریک تھے کہ فین گیلری سے ایک شخص سیکیورٹی حصار کو توڑتا ہوا بریڈ پٹ کی جانب لپکا لیکن ابھی حملہ کرنے والے شخص نے بالی ووڈ اداکار کو چھوا ہی تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا اور اداکار حملے میں محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد بریڈ پٹ نے اپنے چاہنے والوں سے داد وصول کی اور انھیں آٹو گراف دیتے ہوئے تھیٹر میں چلے گئے۔

لاس اینجلس پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم حملہ آور کا نام ظاہر نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ فلم فیل فیشنٹ میں اداکار بریڈ پٹ کی کی اہلیہ انجلینا جولی مرکزی کردار ادا کر ہی ہی