لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی معروف اداکارہ چارلز تھیرون نے کہا ہے کہ انہوں نے ماں کے اصرار پر اداکاری کے شعبے میں آنے کا فیصلہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ میں ایک بیلے ڈانسر تھی اور 4 سال کی عمر سے ڈانس شروع کیا، مجھے لگتا تھا کہ میں ہمیشہ یہی کام کروں گی اور نہ ہی کبھی میں نے کسی اداکاری یا کسی دوسرے شعبے میں آنے کا سوچا تھا لیکن میں ڈانس میں کامیاب نہیں ہو سکی۔
ان کا کہنا تھا کہ ماں نے مجھے کہا کہ میں کبھی بھی اچھی ڈانسر نہیں رہی اس لئے مجھے اداکاری کے شعبے میں آنے کی کوشش کرنی چاہئے، ان کے بے حد اصرار پر بالآخر شوبز میں قدم رکھا اور کامیاب رہی۔