کوئنز لینڈ (جیوڈیسک) پائریٹس آف دی کیرئیبین Pirates of the Caribbean کے اسٹار جانی ڈیپ سیریز کی پانچویں فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود تھے جہاں جونی ڈیپ کا ہاتھ زخمی ہو گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق جونی ڈیپ ہاتھ کی سرجری کے لیے واپس امریکا چلے گئے ہیں۔
آسٹریلوی حکومت نے کوئنز لینڈ میں اس فلم کی پروڈکشن کی حفاظت کے لیے دو کروڑ سولہ لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔