نیو یارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ اداکار ول سمتھ اور خوبرو اداکارہ مارگوٹ روبے کی اداکاری سے سجی فلم فوکس 27 فروری کو امریکا سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں کی زینت بنی۔ رومانس، کامیڈی اور ایکشن سے سجی فلم اب تک 18عشاریہ 7ملین ڈالرسمیٹ چکی ہے۔
باکس آفس پر ٹاپ کرنے والی فلم سے ول سمتھ کی کئی امیدیں وابستہ ہیں۔ ہالی وڈ باکس آفس پر دوسرا نمبر دھواں دھار ایکشن سے سجی فلم کنگزمین دی سیکرٹ سروس کا ہے۔
جو 11عشاریہ 9 ملین ڈالر کما چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر اینیمیٹڈ فلمThe SpongeBob Movie: Sponge Out of Water ہے۔ جو اب تک 10.8 ملین ڈالر سمیٹ چکی ہے۔