لاس اینجلس (جیوڈیسک) انجلینا جولی ارب پتی سماجی کارکن سے شادی کر کے بچوں سمیت امریکہ سے لندن منتقل ہوسکتی ہیں۔
معروف ہولی وڈ اداکارہ، سماجی کارکن اوراقوام متحدہ کی سفیر برائے خیر سگالی انجلینا جولی کے حوالے سے ایک بار پھر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ جلد ہی چوتھی بار شادی کرنے والی ہیں۔ اداکارہ کمبوڈین موسیقار و گلوکار پریچ لی سے شادی کرنے والی ہیں، تاہم یہ افواہیں زیادہ دیر نہیں چلیں۔ اب خبریں ہیں کہ وہ کسی وقت بھی چوتھی شادی کرنے والی ہیں۔اس حوالے سے سب سے پہلے شوبز نشریاتی میگزین ’لائف اسٹائل‘ نے خبر دی کہ وہ ارب پتی سماجی کارکن سے شادی کریں گی۔
خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ ارب پتی شخص سے شادی کے لیے بچوں سمیت امریکا سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ادھر معروف شوبز نشریاتی ادارے نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ جلد ہی انجلینا جولی چوتھی بار شادی کریں گی۔ انجلینا جولی ارب پتی برطانوی شخص سے نہیں بلکہ امریکی اداکار، ماڈل و گلوکار گیرٹ ہیڈلنڈ سے شادی کریں گی۔
اداکارہ نے گیرٹ ہیڈلنڈ سے شادی کا فیصلہ اس لیے کیا، کیوں کہ اداکار کی شکل و صورت ان کے سابق شوہر براڈ پٹ سے ملتی ہے۔ای انٹرٹینمنٹ کے مطابق انہوں نے خبر کی تصدیق کے لیے اداکارہ سے رابطے کی کوشش کی، تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب شوبز نشریاتی ادارے ’گوسپ کاپ‘ نے انجلینا جولی کی چوتھی خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ذرائع سے دعویٰ کیا کہ اداکارہ شادی کا نہیں سوچ رہیں۔خیال رہے کہ انجلینا جولی اپنی محبتوں اور شادیوں کے حوالے سے منفرد شہرت رکھتی ہیں۔