لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کے نیلے بونے ایک بارپھر شائقین کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے کے لیے تیار ہیں،اینی میٹڈ کامیڈی فلم”دی سمرف ٹو”آئندہ ماہ ریلیز ہو گی۔ نئی فلم دوہزار گیارہ میں ریلیز ہونے والی دی سمرف کا سیکوئل ہے۔
دی سمرف ٹو میں انجانی دنیا کی ننھی نیلی مخلوق دکھائی گئی ہے۔یہ بونے ایک شیطان سے جان بچاتے ہوئے انسانی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں۔ یہ بونے بے حد شرارتی ہیں اور اپنی حرکتوں سے لوگوں کا ناک میں دم کر دیتے ہیں، دی سمرف ٹو اکتیس جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے۔