ہالی وڈ کی اینی میٹڈ فلم ریو پارٹ ٹو کا نیا ٹریلر جاری

Rio Part II

Rio Part II

لاس اینجلس (جیوڈیسک) شوخ وچنچل کارٹون کرداروں سے سجی ہالی وڈ کی اینیمیٹڈ فلم ” ریو پارٹ ٹو” کا نیا ٹریلر جاری، نٹ کھٹ شرارتوں سے بھرپور فلم اگلے سال اپریل میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

فلم کا نیا ٹریلر دیکھ کر شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ کھل اٹھی ہے۔ ”ریو ٹو” بھی پہلے حصے کی طرح تھری ڈی فارمیٹ میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

دنیا بھر کے شائقین خاص طور پر بچے ریو کے شرارتی کرداروں کے بیحد شیدائی ہیں۔ نٹ کھٹ شرارتوں بھری ”ریو ٹو” اگلے سال اپریل میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔