ہالی ووڈ (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کے سلسلے کی ساتویں فلم فیوریس سیون کل سے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔
ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورئس ایک بار پھر سنیما گھروں مین دھوم مچانے اور فلم بینوں کا دل جیتنے کے لیے تیار ہے۔ کرائم تھرلر فلم فیورئس 7 کار حادثے میں ہلاک ہونے والے پال واکر کی آخری فلم ہے۔
مار دھاڑ سے بھر پور ایکشن فلم میں تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑی دکھائیں گے۔ فلمی پنڈتوں کا خیال ہے کہ ایکشن کے شہنشاہ اور خطروں کے کھلاڑی باکس آفس پر پھر لے جائینگے بازی۔
فاسٹ اینڈ فیوریس کے دیوانے تیاری کر لیں، کیوں کہ فلم فیورئس 7 ریلیز ہونے میں صرف ایک دن رہ گیا ہے۔