لاس اینجلس (جیوڈیسک) این جی ٹیمعروف ہالی وڈ اداکار ٹام کروز نے آپس کے جھگڑے اور اختلافات ختم کرنے کیلئے اپنی سابقہ بیوی کیٹی ہومز کو جذباتی خط لکھ ڈالا۔ ہالی ووڈ کو مشن امپوسیبل جیسی کئی کامیاب فلمیں دینے والے اسٹار ٹام کروز نے آخر یہ تسلیم کر ہی لیا کہ وہ اب بھی کیٹی سے محبت کرتے ہیں اور کیٹی کو چھوڑنے پر انہیں بہت صدمہ ہوا تھا۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ انہیں باہمی اختلافات ختم کرنے کیلئے بہت پہلے یہ اقدام اٹھا لینا چاہئے تھا اور وہ اپنی بیٹی کی خاطر اپنے اختلافات کو ختم کرکے کیٹی سے دوستی کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی کو ایک سال کا عرصہ بیت چکا ہے۔