ہالی وڈ فلم دی اوینجر نے ایم ٹی وی ایوارڈ میلہ لوٹ لیا

Hollywood Film

Hollywood Film

لاس اینجلس(جیوڈیسک)ہالی وڈ کے سپر ہیروز کو لے کر بنائی گئی فلم دی اوینجرز نے ایم ٹی وی کا ایوارڈ میلہ لوٹ لیا،اسے سال کی بہترین فلم سمیت تین ایوارڈ دیئے گئے۔لاس اینجلس میں ایم ٹی وی مووی ایوارڈ کا میلہ سجایا گیا۔

سپرہیروز کی فلم دی اوینجرز بہترین فلم قرار پائی،ایکشن اور ولن کا ایوارڈ بھی دی اوینجرز کے نام رہا۔ہدایت کار جوس ویہڈن کی اس فلم میں والٹ ڈزنی کے سنسنی خیز ایڈونچر اور مارول کامکس کو یکجا کیا گیا ہے۔

دی اوینجرز میں سپر ہیروز جدید آلات کی مدد سے جرائم کے خلاف لڑتے ہیں۔فلم نے باکس آفس میں ایک ارب ڈالر سے زائد کا بزنس کیا،دی اوینجر کی شاندار کامیابی کے بعد اس کا سیکوئل بھی بنایا جا رہا ہے جو یکم مئی دو ہزار پندرہ کو ریلیز ہو گا۔