لاس اینجلس (جیوڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم “پرسی جیکسن سی آف مانسٹرز” کا نیا ٹریلر جاری، فلم سات اگست کو امریکا سمیت دنیا بھرکے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ لاس اینجلس فلم کی کہانی ایک سلطنت کے شہزادے کے گرد گھومتی ہے جو اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے خوبصورت دیس کو بچانے کیلئے نکل پڑتا ہے۔
خوفناک سمندری مخلوق کا مقابلہ کرنے کیلئے نوجوانوں کو سمندری دنیا کے ڈریگنز کی مدد لینا پڑتی ہے۔ اس مہم میں انہیں طرح طرح کے حیرت انگیز واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فلمائے گئے یہ خوبصورت ایکشن مناظر دیکھ کر شائقین دنگ رہ جائیں گے۔ فلم اس سال 7 اگست کو امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔