ہالی وڈ فلم رنر رنر کا ٹریلرجاری ، ستمبر میں ریلیز ہو گی

Hollywood

Hollywood

ہالی وڈ (جیوڈیسک) جرم و سزا کی کہانی پر بنی ہالی ووڈ ایکشن فلم “رنر رنر” کا پہلا ٹریلرجاری، فلم اس سال ستمبر میں سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ رنر رننر ایک ایسے بزنس مین کی کہانی ہے جو ایڈونچر کا شوقین ہوتا ہے۔

ایک دن اس کا یہی شوق اس کیلئے مصیبت کھڑی کر دیتا ہے۔ ایک جوئے خانے میں اس کی دوستی ایک ایسی لڑکی سے ہو جاتی ہے جو نہ صرف اس کے کاروبار بلکہ اس کی زندگی کیلئے بھی خطرہ بن جاتی ہے۔

بزنس مین ایک غیر متوقع صورتحال میں پھنس جاتا ہے جس سے نکلنے کیلئے اسے سب کچھ دا پر لگانا پڑ جاتا ہے۔ فلم ستائیس ستمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔