نیویارک(جیوڈیسک)ہالی ووڈ باکس آفس پر ایکشن ہیرو ٹام کروز کی فلم اوبلیویین کا راج جاری، فلم آٹھ روز میں37 عشاریہ ایک ملین ڈالر سمیٹ چکی ہے۔ 19 اپریل کو امریکی سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی سائنس فکشن ایکشن فلم اوبلیویین نے ابھی تک فلم بینوں کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔
شائقین نے ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو کافی عرصے بعد روایتی ایکشن میں دیکھا ہے۔ فلم میں ٹام کروز دنیا کو اجنبی سیارے کی مخلوق سے بچانے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگاتے دکھائی دیتے ہیں، فلم 37 ملین سے زائد کما چکی ہے اور اس کی کمائی کا سفر بدستور جاری ہے۔ باکس آفس پر دوسرا نمبر ہالی ووڈ فلم 42 کا ہے۔
جو امریکی بیس بال ٹیم کے سیاہ فام کھلاڑی جیکی روبنسن کی زندگی پر بنائی گئی ہے جن کا کیرئر غیر معمولی کامیابیوں سے بھرپور تھا۔ امریکی فلم بینوں نے اس فلم کو ہاتھوں ہاتھ لیا ہے۔
جواب تک 17عشاریہ7 ملین ڈالر سمیٹ چکی ہے۔ تیسرے نمبر پر براجمان ہے اینیمیٹڈ فلم کروڈز جو اپنی دلچسپ کہانی اور اچھے گرافکس کی وجہ سے بچوں اور بڑوں سبھی میں مقبول ہے۔ فلم اب تک 9 عشاریہ 24 ملین ڈالر کما چکی ہے۔