ہالی وڈ: براڈ پٹ کی وار ایکشن فلم فیوری نے باکس آفس پر میدان مار لیا

Fury

Fury

نیو یارک (جیوڈیسک) 17 اکتوبر کو امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی وار ایکشن فلم فیوری اب تک 23.7 ملین ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر پہلے نمبر پر ہے۔

ہالی وڈ اداکار براڈ پٹ نے ایک بار پھر اپنی شاندار اداکاری اور بھرپور ایکشن سے لوگوں کے دل جیت لیے۔ باکس آفس پر دوسرا نمبر ایکشن تھرلر فلم گون گرل کا ہے۔ جو تین اکتوبرکو سینما گھروں کی زینت بنی۔ فلم اب تک 17.5 ملین ڈالرسمیٹ چکی ہے۔

تیسرے نمبرپر ہالی وڈ اینیمٹڈ فلم دی بک آف لائف ہے۔ جو اپنے خوبصورت گرافکس اور کہانی کےباعث بچوں اور بڑوں میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ دی بک آف لائف 17 ملین ڈالرکما چکی ہے۔