ہالی ووڈ کامیڈی ایکشن فلم “لیٹس بی کوپس”کا ٹریلر جاری کردیا گیا

Lets Bi Kups

Lets Bi Kups

نیویارک (جیوڈیسک) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم لیٹس بی کوپس کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ لیوک گرین فیلڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو نوجوان لڑکوں کے گرد گھومتی ہے جنہیں پولیس میں بھرتی کے شوق نے جعلی وردی پہن کر گھومنے پر مجبور کر دیا۔

دونوں نوجوانوں کو جلد ہی اس بات کا احساس ہو جاتا ہے کہ پولیس والا بننا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ فلم کے اداکاروں میں جیک جانسن، ڈیمن ویان، اینڈی گارسیا، نینا ڈابریو اور ٹام مارڈیوسین سمیت دیگر شامل ہیں۔ ادیتیا سود کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم تیرہ اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔