ہالی ووڈ کامیڈی فلم دی باکس ٹرولز آج ریلیز ہو رہی ہے

The Boxtrolls

The Boxtrolls

نیویارک (جیوڈیسک) سنیما گھروں میں ہنسی کا طوفان لانے آ رہی ہے ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی انیمٹڈ فلم دی باکس ٹرولز، کامیڈی اورسسپنس سے بھرپور فلم آج امریکا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔

ایڈونچر سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی باکس ٹرولز بچوں کے ہئیر بی مونسٹرز ناول سے ماخوذ ہے۔

فلم کی کہانی یتیم لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس نے زیرِ زمین ایک غار میں اپنے انوکھے دوست بنا رکھے ہیں۔ لڑکا اپنے ان دوستوں کو دشمنوں سے بچانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرتا ہے۔