لاس اینجلس (جیوڈیسک) کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ فلم وِش آئی واز ہیئر Wish I Was Here کاٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ڈبل فیچر فلمز کے تحت بننے والی اس فلم کو زیک براف نے ڈائریکٹ کیا ہے جسکی کہانی ایک ایسے اداکار کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے ڈوبتے کیرئیر کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے ساتھ ہی ساتھ مالی پریشانیوں کا شکار ہو کر اپنی فیملی کے گزر بسر کیلئے بھی جدو جہد میں مصروف ہوتا ہے۔
بدلتے حالات اور مشکلات کے بڑھنے کیساتھ یہ شخص جہاں قریبی رشتوں کو کئی گنا مضبوط کر دیتا ہے وہیں زندگی کے مختلف پہلوؤں کا بھی بغور جائزہ لیتا ہے۔
سنسنی پر مبنی اس فلم میں ہالی وڈ کے معروف اداکار جم پرسن، کیٹ ہڈسن، ایشلے گرین، میندی پیٹنکن اور ہدایتکار زیب براف اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ 6 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی کامیڈی سے بھرپور یہ ڈرامہ فلم رواں سال 18 جولائی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔