نیویارک (جیوڈیسک) ہالی وڈ فلم “فنٹاسٹک بیسٹ اینڈ ویئر ٹو فائنڈ دیم” باکس آفس پر جادوئی رنگ بکھیرنے میں کامیاب ہو گئی۔ فلم کی کہانی ہیری پوٹر کی پیدائش سے 70 برس پہلے کے دور پر مبنی ہے۔
جس میں ہیری پوٹر کے زمانے میں موجود جادوئی ہتھیاروں اور کتابوں کا ماضی دکھایا گیا ہے۔ فلم نے چار دن میں 75 ملین ڈالر کما کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔
دوسرے نمبر پر آنے والی ہالی وڈ کی ایکشن فلم “ڈاکٹر سٹرینج” ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالر کمانے میں کامیاب رہی۔ فلم مجموعی طور 181 ملین ڈالر کما چکی ہے۔ اینی میٹڈ کامیڈی فلم “ٹرالز” ساڑھے سترہ ملین کمائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔