ہالی ووڈ (جیوڈیسک) خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم اینجل آف ڈیتھ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔
ڈر، خوف اور سنسنی سے بھرپور اینجل آف ڈیتھ، 2012 میں رکارڈ بزنس کرنے والی دی وومن ان بلیک کا سیکوئل ہے۔ فلم کی کہانی نرسری میں زیر تعلیم بچوں کے گرد گھومتی ہے۔
جنہیں ایک ویران حویلی منتقل کر دیا جاتا ہے جس کے بعد ان کے ساتھ پیش آتے ہیں عجیب وغریب واقعات۔ اینجل آف ڈیتھ 13 فروری 2015 کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔