ہالی ووڈ فلم برڈ مین کا نیا ٹریلر ریلیز

Bird Man

Bird Man

لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی قہقہوں اور کامیڈی سے بھرپور ایکشن فلم برڈ مین کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا، ہالی ووڈ فلم برڈ مین کا نیا ٹریلر شائیقین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، فلم میں جہاں کامیڈی کا ٹرکہ شامل ہے وہاں ایکشن کے بھرپور رنگ بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

برڈ مین میں مشہور اداکار مائیکل کیٹون مرکزی کردار نبھارہے ہیں، جن کی شاندار اداکاری مداحوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرے دے گی، فلم میں شامل ہے ایسے شخص کی کہانی جو اپنے کیریئر اور خاندان کے درمیان بری طرح پھنس جاتا ہے۔اور حالات سے نمٹنے کیلئے کوشش کرتا رہتاہے۔

جان لیشر کی پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم کل سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائے گی۔