ہالی ووڈ فلم ارتھ ٹو ایکو کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

Earth To Echo

Earth To Echo

نیویارک (جیوڈیسک) ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپور ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم” اَرتھ ٹو ایکو” کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ڈیو گرین کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے نوجوان گروہ پر مبنی ہے جنکے موبائل فون پر اچانک پراسرار پیغامات وصول ہونا شروع ہوتے ہیں۔

ان پیغامات کی کھوج لگانے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ موصول ہونے والے پیغامات دوسری دنیا کی مخلوق کے ہیں جو رابطے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت بننے والی اس فلم میں ہالی ووڈ اداکار ٹوو ہالم، ایسٹرو، ریس ہارٹ وِگ اور جیسن گرے اہم کرداروں میں جلوئہ گر ہونگے۔

سنسنی اور تھرل سے بھرپور سائنس فکشن ایڈونچر فلم رواں سال 2 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔