ہالی ووڈ فلم “لیفٹ بی ہائنڈ”کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا

Left Behind

Left Behind

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار نکولس کیج کی مشہور زمانہ بیسٹ سیلر ناول پر مبنی فلم ”لیفٹ بی ہائنڈ“ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ وک آرم اسٹرانگ کی ہدایت کاری میں بننے والی تھرل سے بھر پور اس فلم کی کہانی اس ہی نام کے بیسٹ سیلر کا اعزاز پانے والے ناول سے ماخوذ ہے۔

جس میں ایک پر اسرار واقعے کے نتیجے میں دنیا بھر سے لاکھوں افراد غائب ہو جاتے ہیں۔ مائیکل واکر کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے اداکاروں میں نکول کیج، مائیکل مورے، کاسی تھامسن ،نکی وہیلن اور جارڈن اسپارک سمیت دیگر شامل ہیں۔پر اسرار کہانی پر بننے والی یہ فلم تین اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔