لاس اینجلس (جیوڈیسک) افغانستان میں ناکام فوجی آپریشن پر بننے والی ہالی وڈ ایکشن فلم Lone Survivor دو دن میں ایک کروڑ 44 لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر پہلے نمبر پر آ گئی۔
10 جنوری کو امریکی سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ‘ لون سروائیور ‘کی کہانی 2005 میں افغانستان میں 10 امریکی کمانڈوز کی ایک ایسی ٹیم کے گِرد گھومتی ہے جو ایک خطرناک دہشت گرد کو پکڑنے کیلئے فوجی آپریشن میں حصہ لیتے ہیں۔
خطرناک مشن کے دوران دہشت گرد عین موقع پر فرار ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق فلم اگلے ہفتے کے اختتام تک 3 کروڑ ڈالر کما لے گی۔