ہالی ووڈ فلم “ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز”کا نیا ٹریلرجاری

Ninja Turtles

Ninja Turtles

نیویارک (جیوڈیسک) مشہور زمانہ کارٹون کردار ننجا ٹرٹل نے اب فلمی روپ دھار لیا ہے۔ جی ہاں اب ننجا ٹرٹل آرہا ہے بچوں بڑوں سب کا دل لبھانے کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔جوناتھن لیپس مین کی ہدایت کاری میں بننے والی اس بڑے بجٹ کی فلم کی کہانی ایک ایسی آفت کے گرد گھومتی ہے۔

جس نے پورے شہر کو اپنے شکنجے میں جکڑ رکھا ہے اور ایسے میں سپر ہیروز اپنے ایکشن کا جادو جگانے میدان میں اتر جاتے ہیں۔ پیرامائونٹ پکچرز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ سپر اسٹار میگن فاکس نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں پیٹ پلازیٹ،نویل فشر،جیریمی ہاورڈ رچسن سمیت دیگر شامل ہیں۔ایکشن سے بھرپور رونگٹے کھڑے کردینے والے مناظر سے بھرپور یہ فلم 8 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔