ہالی ووڈ فلم” ایکس مین : ڈیز آف فیوچر پاسٹ” کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری

Days Of The Future Past

Days Of The Future Past

نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکس مین سیریز کے سلسلے کی نئی فلم “ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ” کاانٹرنیشنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ سپر ہیرو سیریز کی ساتویں فلم ایکس مین: ڈیز آف فیوچر پاسٹ کی ہدایتکاری برائن سنگر نے دی ہے جبکہ اسکرین پلے سائمن کنبرگ نے تحریر کیا ہے۔

ایکس مین اور ایکس مین ٹو کے بعد سنگر اس سیریز کی تیسری فلم کی ہدایتکاری کر رہے ہیں جس میں مائیکل فاس بینڈر، جیمز میکوئے، جینیفر لارنس، شان ایشمور، ہیلی بیری، ہیو جیک مین، اینا پیکوئن، جوش ہیلمان اور لوکاس ٹل سمیت دیگر اہم اداکار اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔

لورین شولر ڈونر اور برائن سنگر کی پروڈیوس کردہ یہ فلم ٹوئنٹتھ سینچری فاکس کے تحت 2Dاور3Dفارمیٹس میں رواں سال 21 مئی کو دنیا بھر میں اور 23 مئی کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔